واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف ہرگز جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے کیونکہ امریکہ کو اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔نیوزمیکس کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ وہ ایران میں امریکی زمینی فوجیں بھیجنے کے امکان پر غور نہیں کر رہے۔ سی این این کی رپورٹ میں زیرِ بحث آنے والے ’مدر آف آل بمبز‘ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی طاقتور لیکن غیر جوہری ہتھیار ہے، جو صرف ایک بہت بڑا بم ہے۔ علاوہ ازیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکہ جوہری تخفیفِ اسلحہ کے حوالے سے روس اور چین کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے۔
ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال نہیں کریں گے:امریکی صدر ٹرمپ