ون ڈے ٹرائی سیریز, انگلینڈ کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ون ڈے سہ ملکی (ٹرائی) سیریز میں شرکت کے لیے انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے، جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔ ایئرپورٹ سے سخت سکیورٹی میں انگلش ٹیم کو مقامی ہوٹل پہنچایا گیا، جہاں وہ آرام کے بعد کل راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔واضح رہے کہ ٹرائی سیریز کا آغاز 18 اکتوبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے میچ سے ہوگا۔