ماسکو (رم نیوز)روس کے جزیرہ نما علاقے کامچاٹکا میں آج صبح شدت کا زلزلہ آیا ہے، جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا اور یورپی بحیرۂ روم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ولچنسک سے تقریباً 123 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور زمین کی گہرائی میں 140 سے 152 کلومیٹر کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے بعد اب تک کسی بڑے جانی نقصان یا شدید تباہی کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
روس کے جزیرہ نما کامچاٹکا میں زلزلہ، شدت 7 ریکارڈ