بینکاک (رم نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بینکاک، تھائی لینڈ میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں کے سائیڈ لائنز پر کینیڈا کے سیکرٹری آف سٹیٹ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ رندیپ سرائے سے دوطرفہ معاشی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے پاکستان میں معاشی استحکام کو اجاگر کیا اور کینیڈین سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے پر پیشرفت پر زور دیا۔دونوں فریقوں نے زراعت، زرعی ٹیکنالوجی، لائیو سٹاک اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں مواقع کا جائزہ لیا، اور نجی شعبے کی شرکت پر زور دیا۔ مذاکرات میں بیرک مائننگ کے منصوبے، اس کے سیکیورٹی جائزے، مالی معاونت کے انتظامات اور برآمدات و روزگار میں اس کے ممکنہ کردار کا احاطہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے آئی ٹی سروسز، اے آئی کی مہارتوں، ورچوئل اثاثوں اور کینیڈا سے ترسیلات زر سمیت ڈائسپورا کی شمولیت کے مواقع اجاگر کیے۔
پاکستان اور کینیڈا کا اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا عزم