ایران امریکہ کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گا: صدر مسعود پزشکیان

تہران(رم نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کو اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں نسلی و صنفی اختلافات اور معاشی مشکلات سے فائدہ اٹھا کر انتشار پھیلانا چاہتا ہے، تاہم عوامی اتحاد، باہمی تعاون اور مسلح افواج کی حوصلہ مندی سے ان تمام سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا۔ صدر پزشکیان نے حکام کو عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت بھی کی۔