اسلام آباد(رم نیوز) حکومت نے ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر اور بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں روایتی مشین ریڈایبل پاسپورٹ کا اجرا بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر ایک ماہ کے اندر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ وزارت داخلہ کے مطابق شہریوں کے پاس پہلے سے موجود مشین ریڈایبل پاسپورٹ اپنی مدتِ معیاد ختم ہونے تک مکمل طور پر کارآمد رہیں گے۔ ای پاسپورٹ میں نصب الیکٹرانک چپ جعل سازی کو روکنے اور بین الاقوامی سفری تقاضوں کو پورا کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوگی۔
پاکستان میں ای پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ