استنبول سیلاب، وزیراعظم شہباز شریف کا جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے استنبول میں شدید سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لاپتہ افراد کی بحفاظت واپسی کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں برادر ملک ترکیہ کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔