تہران(رم نیوز)ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کاکہنا ہے کہ امریکہ دباؤ اور طاقت کے ذریعے ایران کو ہتھیار ڈالنے یا مسلط کردہ فیصلے ماننے پر مجبور نہیں کر سکتا۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی جوہری ہتھیار بنانے کی کوئی خواہش نہیں ہے اور وہ ہمیشہ مذاکرات کے لیے تیار ہے، مگر امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ واضح رہے کہ مارچ میں ہونے والے حملوں کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی جاری ہے، جبکہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔
ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی خواہش نہیں، مگر امریکہ کے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے: ایرانی صدر