ایرانی وزیرِخارجہ عباس عراقچی او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے بغداد روانہ

تہران (رم نیوز)ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے 52ویں سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے بغداد روانہ ہو گئے ہیں، جو 17 اور 18 اکتوبر کو منعقد ہو رہا ہے۔ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا 52واں سالانہ اجلاس "مکالمہ اور یکجہتی: امن اور پائیدار ترقی کے فروغ کے دو بنیادی ستون" کے مرکزی موضوع پر منعقد ہو رہا ہے۔ یہ اہم اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بندش اور سعودی عرب کے تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کے باعث تنظیم کے رکن ممالک کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔