بیروت (رم نیوز) قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی نے بیروت کے دورے کے دوران کہا کہ مشکل ترین حالات میں جب پورا خطہ بحران کا شکار ہے، قطر لبنانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔دورے کے دوران لبنانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے، مستقبل کے مواقع اور علاقائی و عالمی صورتحال کی پیش رفت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ قطری وزیراعظم نے لبنانی قیادت کے ساتھ ملک میں مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی اور اسرائیل کی جانب سے لبنان کی زمینی خود مختاری کی خلاف ورزیوں کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کا دورہ بیروت، لبنان کی خودمختاری کی حمایت کا عزم