واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس اور یوکرین کی جنگ ختم کرانے کے لیے مذاکرات میں مصروف ہیں جن میں اب تک نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے۔انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ روسی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے یوکرینی حملوں سے عالمی ڈیزل مارکیٹ اور امریکی معیشت کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اربوں ڈالر کی غیر ملکی امداد کے باوجود یوکرین کے صدر خود اس جنگ کو ختم نہیں کرنا چاہتے، جس کے نتیجے میں اب یوکرین کا ملک تباہی اور وسیع پیمانے پر جانی و علاقائی نقصان کا شکار ہو چکا ہے۔
روس یوکرین تنازع,مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے:امریکی صدر