تہران(رم نیوز)ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکہ کے ساتھ جاری تنازع کے پیش نظر خطے میں ڈیجیٹل ڈیٹا کی ترسیل کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نئے ادارے کے قیام کا اعلان کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ یہ ادارہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی نگرانی کرنے والے نظام کی طرز پر فعال ہوگا۔ ایرانی سپیکر نے خطے کی حکومتوں، مالیاتی اداروں اور کمپنیوں کو سختی سے خبردار کیا ہے کہ وہ ایسے مصنوعی ذہانت یا ڈیٹا پلیٹ فارمز کو وسائل فراہم کرنے سے گریز کریں جو حملوں میں معاونت کرتے ہیں۔
ایران کا ڈیجیٹل ڈیٹا کنٹرول کرنے کا نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ، مددگار ممالک اور کمپنیوں کو انتباہ