تہران(رم نیوز)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف آج تہران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ اعلیٰ ایرانی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے مطابق، یہ دورہ دونوں ملکوں کے درمیان جاری تادیر مشاورت کا حصہ ہے۔ دورے کے دوران تہران اور ماسکو کے مابین طے پانے والے دو طرفہ معاہدوں پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اس موقع پر خطے کی مجموعی صورتحال اور اہم بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا آج دورہ تہران، دو طرفہ معاہدوں کا جائزہ لیا جائے گا