چھاتی کے سرطان سے آگاہی کا دن:خواتین بروقت طبی مشورہ لیں، کوئی بیٹی علاج سے محروم نہیں رہے گی: صدر و وزیراعظم

اسلام آباد(رم نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی دن پر اپنے پیغامات میں خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ صحت سے متعلق کسی بھی تشویش کی صورت میں بلا جھجک طبی مشورہ لیں۔ وزیراعظم نے عزم ظاہر کیا کہ کوئی بھی پاکستانی بیٹی وسائل کی کمی کی وجہ سے علاج سے محروم نہیں رہے گی، اور اس مقصد کے لیے بنیادی صحت مراکز و اسپتالوں میں اسکریننگ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ صدرِ مملکت نے خاندانوں پر زور دیا کہ وہ مریض خواتین کو بھرپور سماجی و جذباتی تعاون فراہم کریں۔