سہ ملکی ون ڈے سیریز، پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی(رم نیوز)سہ ملکی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 37 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری (107 رنز) کی بدولت 305 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 268 رنز پر آؤٹ ہو گئی، جہاں شاہین آفریدی نے 3 جبکہ نسیم شاہ، حارث رؤف اور فہیم اشرف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔