واشنگٹن(رم نیوز) گوگل نے یوٹیوب کے ڈیسک ٹاپ سرچ نتائج میں جنریٹو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حامل مکالماتی فیچر ’Ask YouTube‘ کے پری ویوز شامل کرنے کا تجربہ شروع کر دیا ہے۔اس جدید فیچر کے ذریعے صارفین اب ویڈیو پر کلک کیے بغیر ہی سرچ کے دوران اے آئی کے تیار کردہ تفصیلی خلاصے اور متعلقہ ٹائم سٹیمپس سے استفادہ کر سکیں گے، جو خاص طور پر کسی رہنمائی یا ہنر کو سیکھنے سے متعلق سوالات کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ فی الحال اس فیچر کی محدود آزمائش صرف امریکہ میں ان سائن ان ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے کی جا رہی ہے جو انگریزی زبان میں سرچ کرتے ہیں، جبکہ صارفین چاہیں تو نیچے سکرول کر کے روایتی ویڈیو نتائج کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
یوٹیوب سرچ میں تبدیلی، اے آئی پر مبنی فیچر کا آغاز