عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ گر گئے

نیویارک (رم نیوز) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس تنزلی کے نتیجے میں برینٹ خام تیل کے نرخ تقریباً ایک فیصد گر کر 108.80 ڈالر فی بیرل پر آ گئے ہیں۔ایشیائی مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیل کی قیمتوں میں یہ کمی اس وقت دیکھی گئی، جب اس سے قبل جمعے کے روز کاروبار کے اختتام پر نرخ 19 مئی کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔