کراچی میں درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ

کراچی(رم نیوز) محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں جمعہ تک گرمی کی شدت زیادہ رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جمعہ تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، جبکہ جمعہ کے بعد پارہ 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں اگرچہ رات کی خنکی کا آغاز ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں رات کا درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک آ سکتا ہے، تاہم نومبر کے دوران دن اور رات کے درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔