فرانس میں ہنگامے، صدر میکرون کی پرامن رہنے کی اپیل

پیرس(رم نیوز)فرانس میں مہنگائی اور سروسز میں کمی کے خلاف احتجاجی لہر کے دوران شدید ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں، اس وجہ سے ہزاروں افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ پیرس اور مارسیلے سمیت مختلف شہروں میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں اور ایک سٹی ہال کو نذر آتش کر دیا گیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی اور عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔