نیتن یاہو امریکہ کو نئی جنگ میں دھکیل رہے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

تہران (رم نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی انتخابات سے قبل بنیامن نیتن یاہو کی ’مکمل حمایت‘ اور ایران کے خلاف مشترکہ دھمکیوں کے جواب میں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نیتن یاہو جیل سے بچنے کے لیے امریکہ کو ایک اور جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے دوبارہ قسمت آزمائی تو ایران بھرپور جواب دے گا۔ واضح رہے کہ اسرائیل میں پارلیمانی انتخابات 27 اکتوبر کو ہونے والے ہیں، جو نیتن یاہو کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔