اسلام آباد(رم نیوز) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے عازمین کو یاد دہانی کرائی ہے کہ واجبات کی دوسری قسط اور میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے کا آخری موقع کل (20 اکتوبر) تک باقی ہے۔ترجمان وزارت کے مطابق عازمین حج کسی بھی قسم کی منسوخی سے بچنے کے لیے نیشنل آئی ٹی بورڈ کے حج پورٹل یا "پاک حج ایپ" کے ذریعے فوری طور پر بینک کارڈ، ون لنک یا بینک چالان کے ذریعے واجبات جمع کروائیں۔ اس کے علاوہ پورٹل سے میڈیکل سرٹیفکیٹ ڈاؤن لوڈ کرکے ڈاکٹر سے تصدیق کروانا اور بروقت اپ لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
سرکاری حج سکیم،عازمینِ حج کے لیے آن لائن واجبات اور میڈیکل رپورٹ جمع کرانے کا آخری روز کل