ماسکو (رم نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ آئندہ ماہ ایک اعلیٰ سطحی سہ فریقی اجلاس منعقد کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ یوکرین جنگ کا حل نکالا جا سکے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یہ تجویز پیوٹن نے ٹرمپ سے ٹیلیفونک گفتگو میں دی، جس میں امریکہ کی جانب سے روس سے ڈیزل خرید کر عالمی منڈی میں تقسیم کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔ کریملن نے ابتدائی رابطوں کی تصدیق کی ہے جبکہ امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ اس پر غور کر سکتے ہیں۔
پیوٹن کی یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے ٹرمپ اور شی جن پنگ کے ساتھ سہ فریقی اجلاس کی تجویز