کراچی(رم نیوز) کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر 100 انڈیکس 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 66 ہزار 425 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر مارکیٹ میں دباؤ دیکھا گیا تھا اور ہنڈرڈ انڈیکس 453 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 65 ہزار 966 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینچ، انڈیکس میں چار سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ