لاہور (رم نیوز)محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز نومبر کے مہینے میں متوقع ہے، جبکہ اکتوبر کے آخری ایام اور نومبر کے پہلے ہفتے میں آنے والے موسمی نظام کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ آٹھ سے دس برسوں کے دوران موسمی معمولات میں نمایاں تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں، جن کے باعث اب سردیاں تاخیر سے شروع ہوتی ہیں اور کड़ाکے کی سردی کا دورانیہ بھی گھٹ گیا ہے۔
رواں سیزن کے حوالے سے جاری کردہ تین ماہ کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہے کہ بارشیں معمول کے قریب جبکہ درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اکتوبر کے آخر اور نومبر کے شروع میں ایک نسبتاً بہتر مغربی موسمی نظام درجہ حرارت میں کمی کا باعث بنے گا، جس کے بعد شہریوں کو سردی کی شدت کا باقاعدہ احساس ہونے لگے گا۔