راولپنڈی(رم نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔ انگلش ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے میدان میں اترے گی، جس نے آخری مرتبہ 2005 میں سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ آئی سی سی رینکنگ میں انگلینڈ چوتھی اور پاکستان پانچویں پوزیشن پر ہے، جبکہ پاکستان اپنی سرزمین پر آخری تینوں ون ڈے سیریز میں ناقابل شکست رہا ہے۔
انگلش ٹیم 21 سال بعد پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کو تیار، آج راولپنڈی میں ٹاکرا