سعودی سفیر کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر پیش رفت کا جائزہ

راولپنڈی(رم نیوز) پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر ڈاکٹر راجح بن طامی البقمی نے فیلڈ سیدمارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے‘ کے تحت ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون اور سٹریٹجک شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ سعودی سفیر نے پاکستان کے برادرانہ موقف پر شکریہ ادا کیا۔