وزرائے خارجہ کی ملاقات، روس اور ایران کا خطے میں سفارتی حل پر زور

تہران(رم نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خطے کے مسائل کے لیے فوجی کارروائیوں کی بجائے سفارتی حل پر زور دیا گیا۔ ایرانی وزیرخارجہ نے خلیج اور آبنائے ہرمز کی کشیدگی کا ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل کو قرار دیا۔ دونوں ممالک نے برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے ذریعے امریکی یکطرفہ پسندی کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ سرگئی لاوروف نے واضح کیا کہ روس ایران کے ساتھ تعاون کبھی ترک نہیں کرے گا، جبکہ انہوں نے ایران کو خوراک اور طبی امداد کی پیشکش بھی کی۔