پیرس(رم نیوز)فرانس میں مہنگائی اور بگڑتے ہوئے عوامی حالات کے خلاف ہونے والے پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار کے بعد حکومت نے دارالحکومت پیرس سمیت کئی شہروں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔ پیرس کے مخصوص علاقوں میں رات 11 سے صبح 6 بجے تک کرفیو رہے گا، جبکہ جنوبی فرانس کے شہروں میں بھی نوجوانوں کی نقل و حرکت محدود کر دی گئی ہے۔ ہنگاموں کے دوران 2 ہزار سے زائد کاروباری مراکز کو لوٹا گیا، تقریباً ایک ہزار پولیس اہلکار زخمی ہوئے، اور 2500 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ وزیر اعظم نے مقامی میئروں کو کرفیو کے اختیارات دے دیے ہیں، جبکہ صدر میکرون نے تسلیم کیا ہے کہ بعض شہروں میں پولیس کنٹرول کھو بیٹھی تھی۔
لوٹ مار اور مظاہرے، پیرس سمیت فرانسیسی شہروں میں کرفیو نافذ