دوشنبے(رم نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کی ہے، جس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت دوطرفہ اقتصادی تعاون، باہمی روابط اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ ملاقات تاجک وزیراعظم قاہر رسول زادہ کی دعوت پر منعقدہ ایس سی او کے رکن ممالک کے وفود کے سربراہان کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ اس اہم اجلاس میں چین، روس، بھارت اور ایران کے سینیئر نائب صدر سمیت مختلف رکن ممالک کے وزرائے اعظم اور اعلیٰ سطحی وفود شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران رکن ممالک کے مابین تجارت کے فروغ، علاقائی سلامتی، اور معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔