سونے کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ 3600 روپے سستا ہو گیا

کراچی(رم نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ چاندی کا بھاؤ برقرار رہا ہے۔ فی تولہ سونا 3600 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 35 ہزار 436 روپے اور 10 گرام سونا 3086 روپے کمی سے 3 لاکھ 73 ہزار 316 روپے کا ہو گیا۔ بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 36 ڈالر کی کمی سے 4129 ڈالر پر آ گیا۔مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 6234 روپے پر مستحکم رہا۔