واشنگٹن(رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گی، اور تنازع کے خاتمے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوگی۔ نارتھ کیرولینا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے مؤقف اختیار کیا کہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ حکمت عملی نے ایران کو جوہری بم بنانے سے کامیابی سے روک دیا ہے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ جنگ کی وجہ سے ایندھن کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ آیا ،۔ صدر ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران نومبر کے وسط مدتی انتخابات تک اس صورتحال کو طول دینا چاہتا ہے، لیکن اب تہران کی طاقت کمزور پڑ چکی ہے اور وہ خطے میں کسی کو دھمکانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو تہران کے خلاف مزید سخت اقدامات بھی کیے جا سکتے ہیں۔