تہران(رم نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ فوجی کشیدگی کے خاتمے کے لیے قطر اور پاکستان کے ذریعے امریکہ کے ساتھ رابطے اور مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ عراقی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ آبنائے ہرمز بین الاقوامی آبی گزرگاہ نہیں بلکہ ایران اور عمان کی علاقائی حدود میں آتی ہے، جہاں بحری آمد و رفت کے لیے ایک مخصوص نقشہ طے پا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان ثالثی کی پیشکش کے جواب کا منتظر ہے، جبکہ یمن میں کسی بھی بیرونی فوجی مداخلت سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔
امریکہ سے رابطے جاری ہیں، آبنائے ہرمز بین الاقوامی آبی گزرگاہ نہیں: ایرانی وزیر خارجہ