عرفات منہاس کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرا دیا

راولپنڈی(رم نیوز )سہ ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں پر 302 رنز بنائے، جس میں حسن نواز کے 79 اور عرفات منہاس کے 59 رنز نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 39ویں اوور میں 215 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کے عرفات منہاس نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 40 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ٹام بینٹن 57 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔