اسلام آباد(رم نیوز)وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے مالدیپ کے صدر اور ان کے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستانی قیادت کے نیک خواہشات کے پیغامات پہنچائے۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ مالدیپ کے صدر نے شاندار مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق