دوحہ(رم نیوز)امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے دوحہ میں ملاقات کے دوران سکیورٹی، دفاع اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔لوسیل محل میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کی تازہ ترین صورتحال اور آبنائے ہرمز کے بحران پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔امیر قطر نے صدر میکرون کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کا عزم قرار دیا، جبکہ فرانسیسی صدر نے بھی قطر کے ساتھ شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا
قطری امیر اور فرانسیسی صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون اور آبنائے ہرمز بحران پر تبادلہ خیال