ماسکو(رم نیوز) روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ امریکی ایلچیوں کی جانب سے لائی جانے والی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے تیار ہیں، لیکن روس کسی قسم کے سیاسی سمجھوتے یا سیاسی رعایات نہیں دے گا۔سرگئی لاروف نے واضح کیا کہ روس امریکی تجاویز کا جائزہ صرف ان کے معاشی اور مالیاتی فوائد کی بنیاد پر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پیشکش معاشی طور پر فائدہ مند ہوئی تو اس پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم کسی بھی معاہدے میں سیاسی مصلحتوں یا سفارتی احسانات کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ ادھر یوکرین کے صدر زیینسکی نے یوکرین، روس اور امریکہ پر مشتمل سہ ملکی مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
روس امریکہ کی اقتصادی تجاویز پر غور کے لیے تیار، مگر سیاسی رعایت نہیں دی جائے گی:روسی وزیر خارجہ