نئی دہلی(رم نیوز)امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دو روزہ دورے کا بنیادی مقصد بھارت کے ساتھ ایک جامع اور اہم تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے۔اس دورے کے دوران مارکو روبیو بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی سمیت اہم حکومتی و تجارتی شخصیات سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
یہ دورہ اس پس منظر میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری پر عائد ہونے والے ممکنہ ٹیرف کو معطل کیا ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے اور اقتصادی شراکت داری کو مزید فروغ دیا جا سکے۔