سرکاری حج سکیم، دوسری قسط کی ادائیگی کے لیے تاریخ میں ایک روز کی توسیع

اسلام آباد(رم نیوز) وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت دوسری قسط جمع کرانے کی آخری تاریخ میں ایک روز کی توسیع کر دی ہے، جس کے تحت اب عازمینِ حج آج رات 12 بجے تک اپنے واجبات جمع کرا سکتے ہیں۔ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق، مقررہ تاریخ تک 1200 عازمین حج نے دوسری قسط جمع نہیں کروائی تھی، جنہیں ادائیگی کی یاد دہانی کے لیے انفرادی طور پر پیغامات بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ وزارت نے واضح کیا ہے کہ یہ رہ جانے والے عازمین کے لیے واجبات جمع کرانے کا آخری موقع ہے۔ مقررہ وقت تک قسط ادا نہ کرنے پر متعلقہ عازمین کی حج درخواست منسوخ کر دی جائے گی۔وزارتِ مذہبی امور کا کہنا ہے کہ درخواست منسوخ ہونے کی صورت میں عازمین کو ان کی جمع کردہ پہلی قسط واپس لوٹا دی جائے گی۔