کیف(رم نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ بندی اور امن مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم وہ ڈونباس کا علاقہ روس کے حوالے نہیں کرے گا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر زیلنسکی نے کہا کہ طویل جنگ کی وجہ سے یوکرین تھک چکا ہے لیکن وہ اپنی سرزمین سے دستبردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے جنگ کے بعد امریکا اور یورپ سے سکیورٹی ضمانتیں لینے کا بھی اعادہ کیا۔
امن مذاکرات کیلیے تیار ہیں مگر ڈونباس روس کو نہیں دینگے: صدر زیلنسکی