مصر سعودی عرب کو صرف دفاعی فوجی معاونت دے گا، یمن کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے: صدر عبدالفتاح السیسی

قاہرہ(رم نیوذ) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کاکہنا ہے کہ مصر سعودی عرب کو صرف دفاعی نوعیت کی فوجی معاونت فراہم کرے گا، اور اس میں یمن پر کیے جانے والے فوجی حملے ہرگز شامل نہیں ہوں گے۔مصری صدر نے مزید کہا کہ مصر کسی بھی باضابطہ درخواست پر دیگر برادر عرب ممالک کے دفاع کے لیے بھی مدد کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مصری عسکری کارروائیاں صرف عرب دنیا کے استحکام اور سلامتی کے تحفظ تک ہی محدود رہیں گی۔ صدر السیسی نے اس بات پر زور دیا کہ خلیجی ریاستوں کی سلامتی براہِ راست مصر کی قومی سلامتی کا حصہ ہے کیونکہ تمام عرب ممالک کی سلامتی ناقابلِ تقسیم ہے۔