ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا کا دفاعی اشتراک بڑھانے کا معاہدہ طے

انقرہ(رم نیوز) ترکیہ، قطر، پاکستان اور انڈونیشیا نے باہمی دفاعی تعاون کو وسعت دینے اور اپنی عسکری صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ترک وزارتِ دفاع کے مطابق چاروںممالک کے درمیان اس اہم دفاعی معاہدے پر دستخط کی تقریب قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقد ہوئی۔ اس معاہدے کے تحت چاروں ممالک کے مابین مشترکہ فوجی مشقوں اور تربیتی پروگراموں کو فروغ دیا جائے گا، جبکہ دفاعی تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کی ترقی کے شعبوں میں بھی باہمی اشتراک کو بڑھایا جائے گا۔ ترک وزارتِ دفاع کے مطابق اس معاہدے کا بنیادی مقصد چاروں ممالک کی دفاعی صنعتوں کے درمیان قریبی تعاون پیدا کرنا اور مجموعی دفاعی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا ہے۔