وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، خیبرپختونخوا کی مجموعی صورتحال اور امن و امان پر اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے

اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صوبے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد وزیراعظم کا پشاور کا یہ پہلا دورہ ہے، جسے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق دورے کے دوران وزیراعظم ایپکس کمیٹی سمیت دیگر اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ اس موقع پر انہیں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور 12 اضلاع کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ، وزیراعظم کو جاری ترقیاتی منصوبوں اور نئے مقررہ اہداف پر بھی تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔