سینٹ پیٹرزبرگ(رم نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف سے ملاقات میں امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے میں ہر ممکن مدد کی پیشکش کی ہے۔سینٹ پیٹرزبرگ میں ہونے والی اس ملاقات میں صدر پیوٹن نے مغربی ایشیا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ تہران کے ساتھ قریبی تعلقات کی بنا پر ماسکو اس بحران کے خاتمے میں کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ ملاقات کے دوران یوکرین کے تنازع، روس اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی اور روسی ڈیزل کی فراہمی کے معاہدے پر بھی بات چیت کی گئی۔
پیوٹن اورسٹیو وٹکوف کی ملاقات ، روسی ڈیزل معاہدے اور سہ فریقی مذاکرات پر اتفاق