استنبول(رم نیوز) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے لیبیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے توثیق کے بعد کہا کہ ترکیہ اور لیبیا کے درمیان 2019 کا سمندری معاہدہ قانونی اور سیاسی دونوں اعتبار سے مکمل طور پر جائز اور قانون کے مطابق ہے ۔ برسلز میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس پیشرفت کو صدر اردوان کی کامیاب خارجہ پالیسی کا ثمر قرار دیا اور کہا کہ اس سے مشرقی بحیرہ روم میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے لیبیا کی جانب سے ترکیہ پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔
ترکیہ اور لیبیا کا سمندری معاہدہ قانونی اور سیاسی لحاظ سے مکمل درست ہے: ترک وزیر خارجہ