کراچی(رم نیوز) شہر قائد میں آج بھی موسم گرم رہنے کا امکان ہے جہاں دن کے وقت درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کر سکتا ہے، تاہم شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنے سے شہریوں کو کچھ ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت بلوچستان اور تھرپارکر کی ہوائیں بیک وقت کراچی کے موسم پر اثرانداز ہو رہی ہیں۔ دن کے پہلے پہر شمال مشرقی اور شمال مغربی سمت کی گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ شام ہوتے ہی سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں دوبارہ فعال ہو جائیں گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو بھی شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔
کراچی میں گرمی ، درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان