واشنگٹن(رم نیوز) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کاکہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا میامی میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، تاہم اس کی حتمی تصدیق ابھی باقی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ روس کو دعوت دی گئی ہے اس لیے تمام اجلاسوں میں ان کی نمائندگی لازمی ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ چونکہ روس جی ٹوئنٹی کا حصہ ہے، اس لیےوہ ہر صورت اس اجلاس میں نمائندگی کریں گے۔
پیوٹن میامی میں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں، مارکو روبیو