پاکستان سٹاک مارکیٹ ، انڈیکس میں 600 پوائنٹس کی کمی

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا ہے۔ 600 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس گر کر ایک لاکھ 63 ہزار 262 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں 2006 پوائنٹس کی بڑی گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔