ہم ایران کو پہلے ہی نشانہ بنا چکے ہیں، ممکن ہے کہ مزید کارروائی بھی کی جائے:امریکی صدر

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ امریکا جلد ہی ایران پر دوبارہ فوجی کارروائی کر سکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو پہلے ہی نشانہ بنا چکے ہیں اور ممکن ہے کہ مزید کارروائی بھی کی جائے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔

انہوں نے ایران پر الزام عائد کیا کہ وہ امریکی وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتوں میں اضافے اور آبنائے ہرمز کے حوالے سے جھوٹے واقعات گھڑنے میں ملوث ہے۔ٓ دریں اثنا، ایک امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر نئے حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔