اسلام آباد(رم نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار آج استنبول میں "آر 4" (پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور مصر) اور "آر 4 پلس ای 3" (برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی شمولیت) کے پہلے مشترکہ سفارتی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ترکیہ کی دعوت پر ہونے والے ان اجلاسوں میں علاقائی امن، استحکام، مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور مربوط سفارتی حکمت عملیوں پر غور کیا جائے گا، جبکہ اس دوران اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
استنبول، پاکستان سمیت 7 ممالک کا پہلا اہم سفارتی اجلاس آج ہوگا، اسحاق ڈار شرکت کریں گے