خیبرپختونخوا کو وفاق سے 160 ارب روپے اور مزید فنڈز بھی ملیں گے:فیصل کریم کنڈی

پشاور(رم نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاق کی جانب سے صوبے کو 160 ارب روپے دیے جائیں گے، اور ضرورت پڑنے پر مزید فنڈز بھی فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اجلاس میں گندم سمیت صوبے کے دیگر مسائل پر بات ہوئی، تقرر و تبادلوں میں شفافیت لائی جائے گی، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی اور شہدا کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔